• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 68415

    عنوان: کیا طلاق زبردستی کہلوانے سے بھی پڑجاتی ہے ؟

    سوال: جناب میرا نام محمد عادل ہے میں آپ سے یہ پوچھناچاہتا ہوں کہ میرے گھر والوں نے مجھ سے زبردستی مجھ سے میری بیوی کو طلاق دلوائی، زبردستی مجھے جان سے مانے کی دھمکی دی، مجھے گھر سے نکل جانے کو کہا اور مجھے نامرد کرنے کو کہہ رہے تھے تو جبراًمجھ سے طلاق دلوائی، اور میرے بیان یہ تھے کہ میں عارفہ کو طلاق دی، طلاق دی، طلاق دی، اور میں دوبارہ اُسی سے نکاح کرنا چاہتا ہوں۔ پہلے تو میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ایسے طلاق ہوئی یا نہیں؟ اور مجھے اُسی لڑکی کو دوبارہ اپنی بیوی بنانے کے لیے کیا کرنا چاہئے؟ اور طلاق کہنے کے بعد ہماری کوئی ملاقات بھی نہیں ہوئی ہے۔

    جواب نمبر: 68415

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 921-746/D=11/1437 زبانی طلاق زبردستی کہلوانے سے بھی پڑجاتی ہے صورت مسئولہ میں جب آپ نے اپنی بیوی عارفہ کے لیے طلاق دی کے الفاظ تین مرتبہ کہہ دیئے تو اس سے تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی دونوں کا رشتہ نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا اب بدون حلالہ شرعیہ دوبارہ نکاح نہیں ہوسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند