عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 52349
جواب نمبر: 52349
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 782-782/M=6/1435-U اگر پیشاب کرنے کے ۳۰ ، ۳۵ منٹ بعد قطرہ آتا ہے تو آپ ایسا کرسکتے ہیں کہ نماز کا وقت ہونے پر استنجاء سے فارغ ہوکر فوراً وضو کرکے نماز پڑھ لیا کریں، نماز کے بعد جب قطرہ آتا ہوا محسوس ہو تو بیت الخلاء جاکر عضو کو دھولیا کریں اور اگر کپڑے میں لگ جائے تو جہاں لگے اس حصے کو دھولیا کریں، اور اگر اس کا خطرہ ہو کہ نماز کے دوران ہی قطرہ آجائے گا تو آپ وقتِ نماز سے آدھ گھنٹہ قبل پیشاب سے فارغ ہوجائیں اور قطرہ آنے کے وقت دوبارہ بیت الخلاء جاکر مقام وغیرہ کودھل لیں، پھر وضو کرکے نماز پڑھ لیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند