• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 48526

    عنوان: سوال یہ ہے کہ میری عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ براہ کرم، مجھے غسل کرنے کا طریقہ بتائیں۔ مباشرت کے بعد غسل کیسے کیا جاتاہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ میری عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ براہ کرم، مجھے غسل کرنے کا طریقہ بتائیں۔ مباشرت کے بعد غسل کیسے کیا جاتاہے؟

    جواب نمبر: 48526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1362-1352/M=12/1434-U غسل کا مسنون ومستحب طریقہ یہ ہے کہ پہلے دونوں ہاتھ گٹے تک دھوئیں پھر مقام استنجا کو دھوئیں، چاہے نجاست لگی ہو یا نہ ہو، پھر پورے بدن پر اور کہیں نجاست اکر لگی ہو تو اس کو دھوئیں پھر وضو کریں، پھر تین مرتبہ سر پڑ پانی ڈالیں، پھر تین مرتبہ داہنے کندھے پر پھر تین بار بائیں کندھے پر پھر پورے بدن پر پانی ڈالیں اس طور پر کہ کوئی جگہ خشک نہ رہے، غسل اگر واجب ہے، جیسے مباشرت کے بعد تو اس کا مسنون طریقہ بھی وہی ہے جو اوپر مذکور ہوا البتہ غسل واجب میں تین چیزیں فرض ہیں: (۱) کل کرنا اس طرح کہ سارے منھ میں پانی پہنچ جائے۔ (۲) ناک میں پانی ڈالنا جہاں تک ناک کا نرم حصہ ہے۔ (۳) سارے بدن پر پانی پہنچانا۔ مزید مسائل وجزئیات کتب فقہ وفتاوی میں مذکور ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند