• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 59369

    عنوان: حضرت، آپ سب کی رہنمائی میری زندگی میں سکون لارہی ہے اور آپ سب کا مشکور ہوں۔سوال میرا یہ ہے کہ ” پیشاب کرنے کے بعد لوٹے میں تازہ پانی بھر کر پیشاب کی جگہ پہ پانی بہانے سے کیا بندہ پاک ہوجاتاہے کہ نہیں“۔ کیوں کہ بہت سے لوگ اسی مسئلہ کا شکار ہیں ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: حضرت، آپ سب کی رہنمائی میری زندگی میں سکون لارہی ہے اور آپ سب کا مشکور ہوں۔سوال میرا یہ ہے کہ ” پیشاب کرنے کے بعد لوٹے میں تازہ پانی بھر کر پیشاب کی جگہ پہ پانی بہانے سے کیا بندہ پاک ہوجاتاہے کہ نہیں“۔ کیوں کہ بہت سے لوگ اسی مسئلہ کا شکار ہیں ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 59369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 808-631/D=7/1436-U جی ہاں پیشاب کرنے کے بعد استنجے کی جگہ کو دھولینے سے پاکی حاصل ہوجاتی ہے، بشرطیکہ اس کے بعد قطرے نہ آئیں، ورنہ قطرے نہ آنے کا اطمینان کرلینا ضرروی ہوگا۔ نوٹ: تازہ پانی کوئی ضروری نہیں پہلے کا رکھا پاک پانی یا سردیوں میں گرم پانی سے بھی پاکی حاصل کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند