عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 38314
جواب نمبر: 3831430-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 778-778/M=5/1433 جوانی کے جوش کے وقت اول اول جو پانی نکلتا ہے جس کے نکلنے سے جوش کم نہیں ہوتا بلکہ اور زیادہ ہوجاتا ہے اس کو مذی کہتے ہیں اور جس کے نکلنے سے خوب مزہ آتا ہے اور نکلنے کے بعد جی بھر جاتال ہے اور جوش ٹھنڈا پڑجاتا ہے اس کو منی کہتے ہیں، مذی پتلی ہوتی ہے اور منی گاڑھی ہوتی ہے، مذی سے غسل نہیں ٹوٹتا صرف وضو ٹوٹ جاتا ہے، اور منی کے نکلنے سے غسل واجب ہوجاتا ہے۔ ہکذا فی کتب الفقہ والفتاوی
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر
کوئی شخص سخت پائخانہ کو نکالنے کے لیے اپنی انگلی اپنے مقام پائخانہ میں رکھتا ہے
تو کیا غسل فرض ہوجاتا ہے یا اگر کوئی دوسرا آدمی کسی مرد کے مقام پائخانہ میں
انگلی ڈالے تو کیا غسل فر ض ہوجاتا ہے؟ اوراگر عورت اپنی انگلی اپنی فرج یاپیچھے
والے راستہ میں داخل کرے یا اس کا شوہراپنی انگلی اس کے اگلے یا پچھلے راستہ میں
ڈالے توکیا دونوں صورتوں میں اس عورت پر غسل فرض ہوجائے گا؟
مفتی
صاحب میرا سوال طہارت کے بارے میں ہے۔ گزشتہ رات پہلے روزہ کے بعد میں بہت زیادہ
گرمی محسوس کررہا تھا، جب میں سحری کے لیے بیدار ہوا تو مجھ کو اپنی چڈی میں تری
کا احساس ہوا میں نے سوچا کہ یہ منی ہوگی،اس لیے میں نے سحری سے پہلے غسل کیا اور
فجر کی نماز ادا کی۔ اشراق کی نماز کے بعد دوبارہ سو گیا۔ دوبارہ جب میں بیدار
ہواتو وہی چیز پیش آئی، لیکن میں نے غسل نہیں کیا کیوں کہ ایک فیملی میں ہونے کے
ناطے ایک دن میں روزہ رکھنے کی حالت میں غسل کرنا بالکل حیران کن ہوتا۔ میں نے
کہیں پڑھا ہے کہ اگر چپکنے والا یا بہت زیادہ گیلا نہیں ہے تو ہم صرف اس حصہ کودھو
سکتے ہیں اور وضو کرلینا کافی ہے۔اس لیے میں نے وہی کیا۔ برائے کرم میری رہنمائی
فرماویں کہ کیا میں نے درست کیا یا مجھ کو غسل کرنا چاہیے تھا؟ چونکہ میں نے غسل
نہیں کیا تو اگر میں نے غلط کیا اورمیں روزہ سے تھا تو کیا مجھ کو روزہ کو دہرانا
ہوگا؟
میں ایک سوفٹ ویئر کمپنی میں کام کرتاہوں، وہاں وضو کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ میں وضو کاکچھ حصہ واش بیسن (ہاتھ منہ دھونے کا طشت) میں کرتا ہوں اور اس کے بعد ریسٹ روم میں جاتاہوں اور وہاں پاؤں دھوتاہوں۔پہلے ایک موزہ اتار کرایک پاؤں دھوتا ہوں اور ریسٹ روم میں پاؤں دھونے کی وجہ سے حفاظت اورصفائی کے پیش نظرپاؤں کو ٹیشوپیپر سے صاف کرتا ہوں۔ اوراس کے بعد دوسرا پاؤں دھوتا ہوں اور اس کوٹیشو پیپر سے صاف کرتا ہوں اورپھر اس کو پہنتاہوں۔ کچھ دوسرے دوست اس پریشانی کی وجہ سے نائلون کے موزوں پر مسح کیا کرتے ہیں۔ کیا اس کی اجازت ہے؟
2806 مناظرمیں سعودی عرب میں رہتاہوں، یہاں پر اکثر لوگ مسح علی الجراب (موزے پر مسح) کے قائل ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں حنفی مسللک پر عمل کرتاہوں کیا میرے لیے اس بات کی اجازت ہے کہ میں بھی مسح کرکے نماز ادا کرلوں، کیوں کہ جولوگ مسح کرتے ہیں وہ بھی ایک قرآن و حدیث کو مانتے ہیں اورحنفی حضرات بھی اسی قرآن و حدیث کو مانتے ہیں۔ پھر یہ کیسا انصاف ہے کہ دوسرے مسلک والے آسانی کو اختیار کرکے فائدہ اٹھائیں اور حنفی حضرات مشقت پر عمل کریں۔ جب یہ بھی سچ ہے امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ اپنے انتقال سے تین دن پہلے مسح علی الجراب کے قائل ہوگئے تھے۔
3406 مناظراگر سردی کا موسم ہو اور رشتہ دار کے گھر احتلام ہوجائے تو تیمم کرسکتا ہے یا نہیں؟
4083 مناظرمیرا سوال ہے کہ میرا بستر احتلام سے ناپاک
ہوگیا، پھر وہ سوکھ گیا اور یہ بھی ہے کہ اس بستر کو میں دھو بھی نہیں سکتا (سوتی
گدا ہے)۔ تو کیا اس کے اوپر دوسرا پاک کپڑا بچھانے سے مجھے پاک بستر پر سونے کا
ثواب ملے گا؟
پاك كپڑا ناپاك كپڑوں سے لگ جائے تو كیا حكم ہے؟
4725 مناظر