عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 164341
جواب نمبر: 164341
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1387-1181/D=12/1439
وضو کرنے کے بعد پیشاب کا قطرہ آنے سے وضو ٹوٹ جائے گا پھر نماز درست نہ ہوگی اور اگر وضو کرنے سے پہلے پیشاب کا قطرہ آیا تو اگر اس کا پھیلاوٴ ہتھیلی کی چوڑائی (گہرائی) کے برابر یا اس سے کم ہے تو کپڑا بغیر دھوئے وضو کرکے نماز پڑھاسکتے ہیں اور پھیلاوٴ اگر ہتھیلی کی چوڑائی (گہرائی) سے زیادہ ہے تو کپڑا بھی دھونا ضروری ہوگا۔ اسی طرح پیشاب کا قطرہ جسم کے حصے پر لگ گیا ہو تو ہتھیلی کی گہرائی کے بقدر معاف ہے اس سے زیادہ اگر ہے تو دھونا ضروری ہے۔
پیشاب کرنے کے بعد خوب اطمینان سے قطرات آنے کا انتظار کرلیا کریں خواہ کھڑے ہوکر ٹیشو سے سکھالیں یا کچھ چل پھر کر سکھالیں یا کھانس کر جس طرح طبیعت مطمئن ہوجائے، نیز پیشاب کرنے کے فوراً بعد وضو نہ کریں بلکہ وضو سے کچھ دیر پہلے پیشاب کرلیا کریں تاکہ قطرات کی طرف سے طبیعت مطمئن ہوچکے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند