• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 604879

    عنوان:

    ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ

    سوال:

    ناپاک کپڑے کو اگر بالٹی میں نلکا کے نیچے رکھے اور جب بالٹی سے تھوڑا سا پانی بہہ جائے تو کیا کپڑے پاک ہو جاتے ہے ۔اور کتنا پانی بہنا ضروری ہے ؟

    برائے کرم جواب جلد از جلد دیجئے ۔

    جواب نمبر: 604879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 825-241T/D=10/1442

     اگر نجاست مرئی (دکھائی دینے والی) ہے تو اسے الگ سے صاف کرکے اور غیر مرئی ہے تو ایسے ہی بالٹی میں نل کے نیچے رکھ کر نل کھول دیا جائے اور اتنا پانی بہایا جائے کہ کپڑے کے پاک ہونے کا ظن غالب ہوجائے۔ قال فی الدر: اما لو غسل فی غدیر او صب علیہ ماء کثیر او جری علیہ الماء طہر مطلقا بالشرط عصر و تجفیف وتکرار غمس۔ الدر مع الرد: 2/543۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند