• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 33822

    عنوان: اگر کوئی وضو کے لیے مسواک کرے اور اس کے مسوڑے سے خون نکل آئے توکیا اسے سنت ادا کرنے کی نیت سے مسواک کرنا چاہئے ؟

    سوال: اگر کوئی وضو کے لیے مسواک کرے اور اس کے مسوڑے سے خون نکل آئے توکیا اسے سنت ادا کرنے کی نیت سے مسواک کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 33822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1531=1251-10/1432 وضو کے لیے مسواک کرنا سنت موٴکدہ ہے، اس لیے خون نکلنے کی وجہ سے آہستہ آہستہ مسواک کرلیا کریں۔ اور اگر آہستہ مسواک کرنے میں بھی خون نکلتا ہے تو مسواک کی جگہ اپنی انگلی آہستہ سے پھیر لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند