• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 33203

    عنوان: جنابت کی حالت میں جسم کے بال یا ناخن کاٹنا جائز ہے یا نہیں۔

    سوال: جنابت کی حالت میں جسم کے بال یا ناخن کاٹنا جائز ہے یا نہیں۔ جنابت کی حالت میں بالوں کو کالا رنگ کروانے سے غسل کرنے کے بعد انسان پاک ہوجائے گا یا نہیں؟ بالوں کو کالا رنگ کروانے سے غسل ہوجائے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 33203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1129=959-8/1432 بحالت جنابت ناخن اور بال ترشوانا مکروہ ہے۔ جنابت سے پاکی کے بعد ترشوائے۔ حلق الشعر حالة الجنابة مکروہ وکذا قص الأظافیر کذا في الغرائب (ہندیہ: ۵/۳۵۸) اگر رنگ ایسا ہے کہ اس سے بالوں پر پرت نہیں جمتی تو اس کے لگانے کے بعد غسل کرنے سے انسان پاک ہوجائے گا؛ لیکن واضح رہے کہ کالا رنگ لگانا حرام ہے تاہم اگر اس سے پرت نہیں جمتی ہے بالوں پر، تو غسل کرنے سے غسل مکمل ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند