• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 31147

    عنوان: میری عادت ہے کہ جب میں صبح گھر سے نکلتاہوں تو پہلے راستہ میں بنا وضو اعوذ باللہ پڑھتاہوں اور پھر الحمد للہ پھر آیت الکرسی پھر چاروں قل اور پھر پہلا کلمہ ، دوسرا کلمہ ،تیسرا کلمہ تین مرتبہ اور چوتھا کلمہ ، پانچواں کلمہ اور چھٹا کلمہ پرھتاہوں ، کیا یہ عمل غلط ہے؟

    سوال: میری عادت ہے کہ جب میں صبح گھر سے نکلتاہوں تو پہلے راستہ میں بنا وضو اعوذ باللہ پڑھتاہوں اور پھر الحمد للہ پھر آیت الکرسی پھر چاروں قل اور پھر پہلا کلمہ ، دوسرا کلمہ ،تیسرا کلمہ تین مرتبہ اور چوتھا کلمہ ، پانچواں کلمہ اور چھٹا کلمہ پرھتاہوں ، کیا یہ عمل غلط ہے؟کیا سڑک چلتے ہوئے اس طرح یہ سب نہیں پڑھنا چاہئے یا پڑھ سکتے ہیں؟ اس میں کوئی حرج تو نہیں؟

    جواب نمبر: 31147

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 598=598-4/1432 باوضو پڑھنا اولیٰ ہے، بلاوضو بھی مذکورہ اذکار پڑھ سکتے ہیں، شرعاً مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند