عبادات
>>
طہارت
سوال نمبر: 163924
عنوان: غسل جنابت میں اگر کلی وغیرہ کرنے کے بعد ریح خارج ہوجائے تو از سر نو غسل کرنا پڑے گا؟
سوال: حضرت، جب کوئی غسل کرتا ہے اوروہ پہلا فرض (کلی کرنا) ادا کرتا ہے۔ اور پھر دوسرا فرض (ناک میں پانی ڈالنا) ادا کرتا ہے۔ اور اب غسل کا آخری فرض (پورے بدن پر پانی ڈالنا) باقی ہے لیکن اس بیچ تیسرا فرض ادا کرنے سے پہلے پیشاب ہو جائے یا پھر ہوا خارج ہو جائے، تو کیا غسل پھر سے کرنا ہوگا؟ یا ضرورت نہیں ہے غسل درست ہے؟
جواب نمبر: 16392431-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1156-860/SN=11/1439
صورت مسئولہ میں دوبارہ غسل کرنا ضروری نہیں ہے، غسل ہوجائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند