• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158005

    عنوان: عرق والی مہندی ہاتھوں میں لگاکر وضو اور غسل کا حکم؟

    سوال: حضرت، بازار میں ایک منہدی ملتی ہے جسے عرق والی منہدی کہتے ہیں، یہ ہاتھوں پر لگی ہو تو وضو اور غسل ہو جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 158005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:423-381/M=4/1439

    بازار میں عرق والی جو منہدی ملتی ہے اس میں اگر ناپاک چیز کی آمیزش نہیں ہوتی تو اسے لگائی جاسکتی ہے اور وضو اور غسل سے پہلے اسے چھڑاکر ہاتھ صاف کرلیا جائے اور ناخن یا کھال پر ایسی ذی جرم پرت نہ جمتی ہو جو پانی پہنچنے سے مانع ہو تو وضو اور غسل درست ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند