معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری
سوال نمبر: 607242
نفع میں رقم متعین کرنا
کیا فرماتے ہیں مفتیان دین شرع متین درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کمپنی زید سے کہتی ہے کہ تم میری کمپنی میں 4500 انویسٹ(Invest) کرو تم کو روزانہ کمپنی کی طرف سے 200 روپئے 45 دن تک ملتے رہیں گے ۔ (کمپنی کرتی یہ ہے کہ 4500 روپئے کا کوئی سامان لے کر کرائے پر دے دیتی ہے ۔تو یہ جائز ہے کہ نہیں؟
جواب نمبر: 60724219-Nov-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:81-48/D-Mulhaqa=4/1443
صورت مسئولہ میں نفع میں رقم متعین کرکے کمپنی میں رقم انویسٹ کرنا ناجائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں اسلامک میوچول فنڈ میں سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنارہاہوں (اس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ عوام سے فنڈ جمع کرتے ہیں اور اس کو مختلف کمپنیوں کی ایکوٹی میں خرچ کرتے ہیں اور ان کو لون دے کر سود نہیں حاصل کرتے ہیں)۔ لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ اگرچہ وہ لوگ بڑی کمپنیوں کوسود حاصل کرنے کے لیے کوئی فنڈ نہیں دیتے ہیں ، لیکن وہ کمپنیاں جس میں ہمارا فنڈ لگایا جاتا ہے عموماً ملٹی نیشنل کمپنیاں ہوتی ہیں جو کہ فائنانس سے متعلق سودی لین دین کرتی ہیں۔ میوچول فنڈ ہماریپیسہ کو کمپنی کے ایکوٹی میں لگاتا ہے جو کہ مجھے اپنا شیئر ہولڈر بھی بناتی ہے۔ کچھ شرطیں جوکہ سرمایہ کو اسلامی بناتی ہیں وہ اس طرح ہیں: (۱)کمپنی حرام معاملہ کا لین دین نہ کرتی ہو جیسے شراب، سور کی مصنوعات، اسلحہ، میوزک اورسامانِ لہو ولعب، اسلامی عقائد کی بنیاد کے خلاف منصوبے اور کسی علاقہ کے حیوان اورنباتات کیبے جا تباہی۔(۲) کمپنی انسانیت خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف کسی ظلم و ستم میں ملوث نہیں ہوتی ہے۔ (۳)سرمایہ کاری کی جانے والی چیزیں شریعت کے خلاف نہ ہوں۔ لیکن مجھے اس سود کی حقیقت کے بارے میں تشویش ہے جس کی یہ کمپنیاں لین دین کرتی ہیں۔میری رہنمائی فرماویں۔
4689 مناظرکیا اسلام میں شیئر کی روزانہ تجارت جائز ہے؟ یعنی اگر ہم کمپنی کا کوئیشیئرصبح کو خرید کرقیمت بڑھانے کی وجہ سے شام کو بیچنا چاہیں تاکہ ہمیں منافع ہو، تو کیا بیچ سکتے ہیں؟
2724 مناظرکیا شیئر سرٹیفکیٹ کا خریدنا اور بیچنا جائز ہے؟
1626 مناظرکیا کسی انشورنس کمپنی کے ذریعہ کیے جانے والے شیئر بزنس میں حصہ لینا درست ہے؟
حال
میں میں نے ایک بروکرج (دلال) فرم کے ذریعہ سے شیئر ٹریڈنگ کا کاروبار شروع کیا ہے
۔ لیکن تمام ٹریڈنگ (خریدو فروخت) میرے ذریعہ براہ راست کی جاتی ہیں۔ مجھ کو دلال
کو ان کا سوفٹ ویئر استعمال کرنے کی فیس اور ممبر شپ فیس دینی پڑتی ہے۔ دلال کی فیس
ہر تجارت پر پانچ فیصد ہے اور ممبر شپ کی فیس چار سو روپیہ سالانہ ہے۔ میں ڈلیوری
پر شیئر کی خرید و فروخت کرتا ہوں (کوئی اوپشن اور فارورڈ ٹریڈنگ یا انٹراڈے نہیں
ہے) اور میں شیئر کو اپنے اکاؤنٹ میں اس وقت تک رکھتا ہوں یہاں تک کہ اس کی قیمت
بڑھ جاتی ہے۔ میرا ہولڈنگ پیریڈکبھی ایک ہفتہ سے مہینوں تک بدل جاتا ہے یہ زیادہ یعنی
چھ ماہ یا ایک سال بھی ہوسکتاہے۔ میں فائنانشیل، شراب کشید کرنے والی کمپنیوں کے شیئر
کی تجارت نہیں کرتاہوں جو کہ ممنوع ہے جیسا کہ آپ کے سابقہ فتوی میں موجود ہے۔ میں
اپنی تجارت کے بارے میں جاننا چاہتاہوں کہ میری تجارت درست ہے؟
کیا شوگر کمپنیوں کے حصص خریدنا جائز ہے؟
1972 مناظراگر تجارت کے لئے اپنے پاس سرمایہ وغیرہ نہ ہو تو ایسی صورت میں كیا كرنا چاہیے؟
7820 مناظرشرکت کے شرائط دو شریک اور زیادہ شرکاء کے درمیان برابر ہیں
9602 مناظر