• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 602256

    عنوان: کاروبار میں " سلیپنگ پارٹنر " کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: کاروبار میں " سلیپنگ پارٹنر " کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 602256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 400-359/D=06/1442

     ”سلیپنگ پارٹنر“ یعنی جو حصہ دار صرف پیسہ لگاتا ہے کاروبار میں عملی اس کا کوئی حصہ نہیں ہوتا۔

    جائز شرائط کے ساتھ جائز کاروبار میں سلیپنگ پارٹنر کی حیثیت سے شریک ہوسکتے ہیں۔

    اگر پوری رقم اس کی ہے اور دوسرے کی طرف سے کوئی رقم نہیں ہے بلکہ مکمل عمل پایا جارہا ہے تو اسے شریعت کی اصطلاح میں ”مضاربت“ کہتے ہیں جس کی کچھ شرائط ہیں انھیں ملحوظ رکھتے ہوئے مضاربت کا معاملہ کیا جاسکتا ہے۔

    اور اگر دوسرے پارٹنر کی طرف سے عمل کے ساتھ کچھ رقم بھی لگائی گئی ہے تو اسے ”شرکت عنان“ کہتے ہیں اس طرح شرکت کا معاملہ طے کرکے کیا جاسکتا ہے۔

    آپ جس سلیپنگ پارٹنر کے بارے میں معلوم کررہے ہیں اس کی تفصیل لکھ کر حکم معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند