عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 66065
جواب نمبر: 66065
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 978-974/H=10/1437
ذیابطیش کے تمام مریضوں کا حکم یکساں نہیں ہے جو مریض روزہ رکھنے پر قادر ہیں اُن کو تو روزہ رکھنا ہی واجب ہے البتہ جن کو قدرت نہ ہو مثلاً ہر چار پانچ گھنٹے گذرنے پر اُن کو کچھ کھانا پینا ضروری ہو اور نہ کھانے کی صورت میں ان کا مرض خطرناک صورت اختیار کر لیتا ہوتو ایسے مریض فی الحال روزہ نہ رکھیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں البتہ روزہ پر قادر ہوجائیں تو ان کے ذمہ قضاء واجب ہوگی مثلاً گرمی میں قدرت نہ ہو اور سردی میں روزہ رکھ لیں گے تو ایسے مریض سردی کے زمانہ میں قضاء روزے رکھیں گے اور بہتر یہ ہے کہ ہر مریض اپنی حالتِ واقعیہ مرض کی پیش کرکے اپنے متعلق حکم شرعی معلوم کرکے عمل کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند