• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 46801

    عنوان: غلطی سے پانی حلق كے اندر چلا گیا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مجھے یاد پڑتاہے کچھ رمضان میں میرے ساتھ ایسا ہوا کہ نہاتے وقت یا وضو کرتے وقت غلطی سے پانی میرے گلے میں چلا گیا، میں بہت دھیان رکھتاہوں کہ پانی نہ جائے ، لیکن پھر بھی چلا جاتا تھا تو اب میں کیا کروں؟ اس وقت تو میں نے روزہ پورا کیا اور نارمل افطاری کی ، لیکن اب مجھے اس بات کااحساس ہورہا ہے کہ پتا نہیں میرا روزہ ہوا کہ نہیں؟کیا مجھے ان روزوں کی قضاء کرنی ہے ؟ کیا میں روزہ رکھنے کے بجائے کفارہ دے سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 46801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1181-763/L=9/1434 اگر آپ کے دھیان رکھتے ہوئے بھی نہاتے وقت یا وضو کرتے وقت پانی حلق کے اندر چلا گیا تھا تو اس سے روزہ فاسد ہوگیا، آپ اندازہ کرکے اتنے روزوں کی قضا کرلیں، روزہ کے بجائے فدیہ دینا کافی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند