• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 51125

    عنوان: میں نے اپنی بیوی کے ساتھ رمضان میں روزہ کی حالت میں مباشرت کی تھی اور میں اس کا کفارہ دینا چاہتاہوں ، براہ کرم، بتائیں کہ میں یہ کیسے دوں؟

    سوال: میں نے اپنی بیوی کے ساتھ رمضان میں روزہ کی حالت میں مباشرت کی تھی اور میں اس کا کفارہ دینا چاہتاہوں ، براہ کرم، بتائیں کہ میں یہ کیسے دوں؟

    جواب نمبر: 51125

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 527-436/H=4/1435-U رمضان شریف میں بحالت روزہ قصدا ًجماع کرلینے کا کفارہ یہ ہے کہ آپ (اور اگر بیوی کا بھی رمضان المبارک کا روزہ تھا تو وہ بھی) ساٹھ روزے لگاتار رکھیں گے اورایک روزہ توڑنے کی وجہ سے قضاء کل اکسٹھ روزے آپ رکھیں، کفارہ ادا ہوجائے گا، فتاوی البدائع الصنائع وغیرہ میں صراحت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند