• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 66470

    عنوان: اگر سحری کا وقت ختم ہوگیا اور پتا نہیں چلا اور کھاتاپیتا رہا بعد میں پتا چلا کہ وقت ختم ہوگیا ہے تو روزہ ہوگیا یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر سحری کا وقت ختم ہوگیا اور پتا نہیں چلا اور کھاتاپیتا رہا بعد میں پتا چلا کہ وقت ختم ہوگیا ہے تو روزہ ہوگیا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 66470

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 760-638/D=10/1437 سحری کا وقت ختم ہو چکا مگر آپ لاعلمی میں کھاتے پیتے رہے پھر بعد میں یقینی طور پر معلوم ہو گیا کہ وقت ختم ہو چکا تھا تو ایسی صورت میں آپ کا روزہ صحیح نہیں ہوا۔ ایک دن کے روزہ کی قضا واجب ہے واذا تسحر وہو یظن أن الفجر لم یطلع فإذا ہو قد طلع ․․․․․ أمسک بقیة یومہ ․․․ وعلیہ القضاء (ہدایہ ج:۱ ص:۲۲۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند