• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604686

    عنوان:

    دوارنِ نماز عضو تناسل منتشر ہونے سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    دوران نماز اعظاے تناسل کھڑا ہونے سے یا دل میں نفسانی خواہشات ابھرنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے ؟

    جواب نمبر: 604686

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:952-716/L=9/1442

     محض آلہ کے انتشار یا دل میں نفسانی خواہشات ابھرنے سے نماز فاسد نہیں ہوگی ؛ البتہ اگر اس کے ساتھ مذی کا خروج ہوجائے تو نماز فاسد ہوجائے گی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند