عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 604203
تخت یا چارپائی پر نماز پڑھنا؟
کیا فرماتے ہیں علمائکرام مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ تخت پر یا چارپائی پر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
جواب نمبر: 60420311-Apr-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:839-625/L=8/1422
تخت یا چارپائی پر نماز پڑھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
پاک چارپائی اور کرسی پر نماز کا حکم؟
1607 مناظرمیں
صومالیہ میں کام کرتاہوں۔ یہاں لوگ کہتے ہیں کہ وہ شافعی المذہب ہیں، لیکن ان کے
عمل سے لگتا ہے کہ وہ اہل حدیث ہیں۔ وہ لوگ آٹھ رکعت تراویح پڑھتے ہیں۔ وہ لوگ ٹوپی
نہیں پہنتے ہیں۔ وہ لوگ شب برأت کے موقع پر کچھ بھی نہیں کرتے ہیں۔ وہ لوگ یا تو ایک
مشت سے کم داڑھی رکھتے ہیں یا کلین شیو کرتے ہیں حتی کہ مسجد کے امام بھی۔ اس بارے
میں میرے چند سوالات ہیں: (۱)ہماری
نماز کا کیا حکم ہے جب اس طرح کے لوگ امامت کرتے ہیں؟ (۲)یہاں پر زیادہ تر لوگ
انڈیا کے لوگوں کے بالمقابل قرآن جانتے ہیں لیکن وہ لوگ تجوید یا مخرج پر دھیان نہیں
دیتے ہیں۔ حتی کہ امام بھی غلطی کرتے ہیں جیسے جہاں تشدید نہیں ہوتی ہے وہاں تشدید
کے ساتھ پڑھتے ہیں، یا تشدید کو چھوڑ دینانیز زیر و زبر بھی چھوڑ دیتے ہیں۔یہ بات
جانتے ہوئے بھی کوئی ان سے نہیں کہتا ہے۔اگر وہ غلطی کرتے ہیں تو کیا ہم ان کے پیچھے
پڑھ سکتے ہیں؟ (۳)یہاں
پر لوگ اکثر ?واللہ ?کہتے ہیں۔ کیا یہ کہنا درست ہے؟ اگر نہیں ، تو ہماری [نہی عن
المنکر] کرنے کی کیا ذمہ داری ہے؟
اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تصور سے نماز فاسد ہوجاتی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں جتنی آیتیں نازل ہوئیں ان کو نماز میں پڑھنے سے ان کا تصور آہی جاتا ہے ، کیوں کہ محبوب کا نام لینے سے محب کو ان کی یاد ضرور آئے گی۔ مثلاً سورہ کوثر جب پڑھتاہوں تو ان کی یاد آتی ہے․․․․یہ ناممکن ہے کہ ان کا نام یا صفاتی نام نمازمیں آئے او ران کی یاد نہ آئے۔ تو ایسی صورت میں کیا نماز باقی رہے گی؟
5278 مناظرایک مسلمان جس نے بہت ساری نمازیں قضا کردی ہیں وہ حج یا عمرہ ادا کرنے جارہا ہے۔ کیا اس کو بیت اللہ (مکہ) یا مسجد نبوی (مدینہ) میں قضا نمازپڑھنا چاہیے یا وہاں اس کونفل نماز پڑھناچاہیے؟ اس کے لیے بہتر اورقابل ترجیح کیا ہے؟
3579 مناظر