• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600594

    عنوان:

    غیر مقلد امام کے پیچھے نماز پڑھنا؟

    سوال:

    میں سعودی عرب میں مقیم ہوں اور یہاں کی مسجد کے امام صاحب غیر مقلد ہیں تو کیا ان کے پیچھے میری نماز ہوجائے گی؟ کچھ لوگ بولتے ہیں کہ ہوجائے گی جب کہ فتوی رشیدیہ میں تو منع کیا گیاہے ، وضاحت کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 600594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 92-68/M=02/1442

     اگر غیر مقلد امام، تقلید کو شرک اور مقلدین کو مشرک سمجھتا ہو، ائمہ مجتہدین و سلف صالحین کو برا بھلا کہتا ہو اور نماز کے ارکان و شرائط میں مقتدیوں کے مذہب کی رعایت نہ کرتا ہو تو ایسے متشدد غیر مقلد امام کے پیچھے نماز درست نہیں اور جو غیر مقلد اس طرح کا نہ ہو اس کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے اور جس کے احوال معلوم نہ ہوں اس کی اقتداء میں نماز پڑھنے سے احتیاط کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند