• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171516

    عنوان: تكبیر میں اللہ اکبرن کی آواز آتی ہے كیا نماز صحیح ہوجاتی ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں ''ہماری مسجد میں ایک امام صاحب ہیں جو اکژ تکبیر جب کہتے ہیں تو ساتھ نون بھی شامل کرلیتے ہیں۔ جیسے کہ اللہ اکبرن کی آواز آتی ہے ۔ اکژ تکبیر اولی میں بھی ایسے کہتے اور باقی تکبیرات میں بھی۔ اور کچھ میں صحیح اللہ اکبر کہتے ہیں''۔ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171516

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1074-926/D=10/1440

    صورت مسئولہ میں امام صاحب کو توجہ دلائی جائے کہ تکبیر تحریمہ اور تکبرات انتقالیہ اس طرح ادا کریں کہ کسی حرف تغیر و تبدل نہ ہو اور نہ آواز اس طرح ہو کہ کسی حرف کا اضافہ محسوس ہو۔ امام صاحب اگر ضرورت سمجھیں تو اچھی طرح مشق کرلیں ۔

    امام صاحب کے تکبیر تحریمہ میں اللہ اکبرن کی آواز آنے سے نماز میں کوئی فساد نہیں آئے گا؛ البتہ یہ مکروہ تنزیہی ہے اس سے بچنے کی کوشش کی جائے۔ قال فی الدر: ولو زاد کلمةً أو نقص کلمةً أو نقص حرفاً أو قدمہ أو بدلہ بآخر ․․․․․ لم تفسد مالم یتغیر المعنی الخ (الدر مع الرد: ۲/۳۹۶) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند