• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35554

    عنوان: آج کل مسجدوں میں صفوں کے نیچے کی 1/2/ انچ موٹے شیٹ بیچھائے جارہے ہیں جس کا نام ہیٹ لون ہے، یہ اتنے سخت ہوتے ہیں کہ اس پر آرام سے چلاجاسکتاہے۔ مہربانی کرکے بتائیں کہ کیا اس پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال: آج کل مسجدوں میں صفوں کے نیچے کی 1/2/ انچ موٹے شیٹ بیچھائے جارہے ہیں جس کا نام ہیٹ لون ہے، یہ اتنے سخت ہوتے ہیں کہ اس پر آرام سے چلاجاسکتاہے۔ مہربانی کرکے بتائیں کہ کیا اس پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 35554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1845=1845-12/1432 موٹے شیٹ (ہیٹ لون) اگر اتنے سخت ہوں کہ اس پر سجدہ کے وقت پیشانی ٹک جاتی ہو اور اس میں مزید دباؤ کی گنجائش نہ رہتی ہو تو اس پر نماز پڑھنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند