• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 51443

    عنوان: کیا وتر کی نماز ایک رکعت بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا وتر کی نماز ایک رکعت بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 51443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 585-477/B=5/1435-U حدیث شریف میں ہے ”نہی النبي صلی اللہ علیہ وسلم عن البُتَیراء“ یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف تنہا ایک رکعت نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔ اس حدیث کی وجہ سے حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کوئی نماز حتی کہ وتر کی نماز بھی ایک رکعت پڑھنے سے منع فرمایا۔ ان کے نزدیک وتر ایک سلام سے تین رکعت ہے جیسا کہ متعدد احادیث میں آیا ہے، تفصیل کے لیے بذل المجہود اور اعلاء السنن دیکھئے، اگر آپ حنفی مذہب رکھتے ہیں تو آپ کے لیے صرف ایک رکعت وتر علیحدہ پڑھنا جائز نہیں۔ تین رکعت وتر ایک سلام سے پڑھنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند