• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157967

    عنوان: ایک آنکھ سے معذور شخص کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے؟

    سوال: حضرت، کیا ایک مسلمان مرد جو ایک آنکھ سے معذور ہو، اس کی امامت درست ہے یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 157967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:506-372/sn=5/1439

    مذکور فی السوال شخص کی امامت شرعاً درست ہے۔ (فتاوی محمودیہ: ۶/۳۰۰، سوال: ۲۷۲۸، ط: ڈابھیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند