• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 38413

    عنوان: امام سفر کے دوران نماز فرض پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: امام سفر کے دوران نماز فرض پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟ اگر ہاں، تو کیاامام دوسری رکعات میں سلام پھیر نے پر ہم مقتدی کو چار رکعات پوری کرنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 38413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 820-683/B=5/1433 اگر امام مسافر ہے تو سفر کی حالت میں چار رکعت والی نماز میں امامت کرسکتا ہے اس کی نماز صحیح رہے گی اور اس کے پیچھے نمازیوں کی نماز بھی صحیح رہے گی۔ امام مسافر ہونے کی وجہ سے دو رکعت پر سلام پھیردے گا، مقتدی مقیم حضرات کھڑے ہوکر اپنی دو رکعت بلا قراء ت ادا کرلیں گے۔ اس طرح دونوں کی نماز صحیح رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند