• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 50950

    عنوان: قصر نمازوں سے متعلق

    سوال: میرا تعلق پاکستان کے شہر حیدرآباد سے ہے . میرا گھر اور اہل و ایال حیدرآباد میں ہیں .میں شہر کراچی میں اعلی تعلیم کی غرض سے آیا ہوں اور تقریبآ تین سال یہیں رکنے کا ارادہ رکھتا ہوں . ہفتے میں تقریبآ ایک دفعہ ایک یا دو دن کے لئے حیدرآباد جانا ہوتا ہے . میرا سوال یہاں یہ ہے کہ کیا میں کراچی شہر میں نماز پوری پڑھوں گا یا قصر . نیز جب شہر حیدرآباد جاؤں تو وہاں کس طرح نمازیں پڑھوں ؟

    جواب نمبر: 50950

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 328-328/M=4/1435-U حیدر آباد چونکہ آپ کا وطن اصلی ہے لہٰذا آپ وہاں جب بھی جائیں گے پوری نماز پڑھیں گے چاہے ایک دو دن کے لیے ہی جائیں، اور کراچی کی دوری حیدرآباد پاکستان سے اگر شرعی مسافت پر ہو، اور آپ پندرہ دن سے کم مدت کے لیے حیدرآباد سے کراچی جائیں تو اس صورت میں آپ کراچی میں مسافر رہیں گے اورمسافر پر قصر ہے او راگر آپ پندرہ دن یا اس سے زائد ٹھہرنے کی نیت سے جائیں تو کراچی پہنچ کر آپ مقیم ہوجائیں گے اور آپ پر اتمام لازم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند