• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162409

    عنوان: ظہر کے پہلے کی چار رکعتیں ایك سلام كے ساتھ پڑھنی چاہئیں یا دو كے ساتھ؟

    سوال: ظہر کے پہلے کی چار رکعتیں کیسے پڑھنی چاہئے؟ دو رکعات کرکے دو بار پڑھنی ہے یا چار رکعات ایک بار میں پڑھنی چاہئے؟ براہ کرم، مع حوالہ بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 162409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1214-000/D=10/1439

    ظہر سے پہلے چار رکعت سنت موٴکدہ ایک سلام سے پڑھی جائے گی یعنی دو رکعت پر قعدہٴ اولیٰ کرکے بغیر سلام پھیرے کھڑے ہوکر تیسری چوتھی رکعت پڑھیں پھر قعدہٴ اخیرہ کرکے سلام پھیریں۔

    نوٹ: دو دو رکعت کرکے نہیں پڑھیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند