عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 335
میرا شہر میری آفس سے اسّی (۸۰) کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور میں ادھر چار دن کام کرتا ہوں اور تین دن گھر پر رہتا ہوں۔ تو کیا میں اپنی آفس میں قصر نماز پڑھوں گا؟
میرا شہر میری آفس سے اسّی (۸۰) کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور میں ادھر چار دن کام کرتا ہوں اور تین دن گھر پر رہتا ہوں۔ تو کیا میں اپنی آفس میں قصر نماز پڑھوں گا؟
جواب نمبر: 335
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 459/ج=457/ج)
سفر شرعی کی مسافت راجح اور مفتی بہ قول کے مطابق 48 میل انگریزی ہے جس کی مقدار کلومیٹر کے حساب سے 77.24836 (سوا ستتر) کلومیٹر ہوتی ہے، اس لیے آپ اپنے آفس میں مسافر ہوتے ہیں، لہٰذا آپ کو وہاں نماز قصر پڑھنا ہے، بشرطیکہ آپ تنہا یا کسی مسافر امام کے پیچھے پڑھیں، مقیم امام کے پیچھے اس صورت میں بھی پوری پڑھنا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند