• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162831

    عنوان: تكبیرات انتقالیہ كب كہنا چاہیے؟

    سوال: محترم حضرت ۔نماز کی امامت کے سلسلے میں ایک مسئلہ درپیش ہے جو کہ امام صاحب کی تکبیراتِ انتقال کے تعلق سے ہے ۔اس معاملے کی وضاحت کے لئے بہتر ہے کہ آڈیو فوٹیج آپ کو بھیجا جائے ۔اس کی کیا شکل ہے ؟ برائے کرم رہنمائی فرما کر ہماری مشکل دور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 162831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1054-1146/B=1/1440

    آڈیو فوٹیج بھیجنے کی ضرورت نہیں، سوال میں طریقہ کار لکھ دیں کافی ہوگا امام صاحب کو حرکات انتقالیہ کے ساتھ ساتھ تکبیر پڑھنی چاہیے ایسا نہ ہو کہ امام رکوع میں پہنچ کر اللہ اکبر کہے، ایسا بھی نہ ہو کہ اللہ اکبر پہلے کہہ دے اور بعد میں رکوع میں جائے، اسی طرح جب سجدہ میں جائے تو تکبیر کہتے ہوئے سجدہ میں جائے ایسا نہ ہو کہ چھوٹا سا اللہ اکبر کہہ دیا اور پھر سجدہ میں جائے اورایسا بھی نہ ہو کہ سجدہ میں پہنچ کر یا قریب پہنچ کر اللہ اکبر کہے، بلکہ حرکت انتقالیہ کے ساتھ ساتھ کبیر کی آواز بھی پڑھنی چاہیے۔ حدیث شریف میں آیا ہے کان النپی صلی اللہ علیہ وسلم یکبر عند کل خفضٍ ورفعٍ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر اٹھنے بیٹھنے کے وقت تکبیر کہا کرتے تھے۔ اس کی خلاف ورزی کی صورت میں مقتدیوں کو اشتباہ ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند