• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 25365

    عنوان: الحمد للہ، میں کرتا پاجامہ اور ٹوپی پہنتاہوں، لیکن بعض مواقع پر اکثر اوقات جب ہم اپنے رشتہ داروں سے ملتے ہیں یا دعوت میں جاتے ہیں تو میرے والدین مجھے شرٹ پہننے اور ٹوپی اتارنے کے لیے کہتے ہیں،۔ سوال یہ ہے کہ کیا مجھے ان کی بات ماننی چاہئے؟ کیا یہ ضروری ہے؟ کیا یہ حرام یا مکروہ ہوگا اگر میں بات نہ مانوں؟ اگر میں اس معاملہ میں ان کی بات نہ مانوں تو کیا مجھے سزا ملے گی؟ کیا یہ گنا ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔ 

    سوال: الحمد للہ، میں کرتا پاجامہ اور ٹوپی پہنتاہوں، لیکن بعض مواقع پر اکثر اوقات جب ہم اپنے رشتہ داروں سے ملتے ہیں یا دعوت میں جاتے ہیں تو میرے والدین مجھے شرٹ پہننے اور ٹوپی اتارنے کے لیے کہتے ہیں،۔ سوال یہ ہے کہ کیا مجھے ان کی بات ماننی چاہئے؟ کیا یہ ضروری ہے؟ کیا یہ حرام یا مکروہ ہوگا اگر میں بات نہ مانوں؟ اگر میں اس معاملہ میں ان کی بات نہ مانوں تو کیا مجھے سزا ملے گی؟ کیا یہ گنا ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 25365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1573=1019-10/1431

    خلاف شرع اور ناجائز امور میں والدین کی اطاعت ضروری نہیں اس لیے اگر آپ صورت مسئولہ میں اپنے والدین کی اطاعت نہیں کرتے ہیں تو آپ کسی گناہ کے مرتکب نہیں ہوں گے۔ بلکہ اطاعت کرنے میں فعل مکروہ کے مرتکب ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند