• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 13679

    عنوان:

    خدا حافظ/اللہ حافظ کا کیا معنی ہے؟ کچھ لوگ جب مجلس سے جاتے ہیں تو خدا حافظ کہتے ہیں کیا ایسا کہنا جائز ہے؟

    سوال:

    خدا حافظ/اللہ حافظ کا کیا معنی ہے؟ کچھ لوگ جب مجلس سے جاتے ہیں تو خدا حافظ کہتے ہیں کیا ایسا کہنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 13679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 993=993/م

     

    خدا حافظ یا اللہ حافظ کے معنی ہیں: اللہ تعالیٰ آفت ومصیبت اور شرور وفتن سے حفاظت کرنے والے ہیں، مجلس سے جاتے وقت اگر خدا حافظ کہنے کو ثابت وضروری نہ سمجھا جائے، اور التزام کے بغیر کہا جائے تو مضائقہ نہیں، کہنا جائز ہے۔ البتہ بہتر ومسنون طریقہ یہ ہے کہ رخصت کرتے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو دعا پڑھا کرتے تھے وہی دعا پڑھی جائے، وہ دعا یہ ہے: أستودع اللہ دینَک وأمانتک وآخر عملک، ترجمہ: میں تمھارا دین، تمھاری امانت اورتمھارے آخری عمل کو اللہ کے حوالہ کرتا ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند