• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 605519

    عنوان:

    كیا چمچ سے كھانا كھانا درست ہے؟

    سوال:

    کیا چائے کے چمچ سے دال چاول وغیرہ کھانا جائز ہے؟ واضح کریں۔

    جواب نمبر: 605519

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:872-662/N=12/1442

     جو چیز براہ راست انگلیوں کے تعاون سے کھائی جاسکتی ہو، جیسے: دال روٹی، دال چاول، بریانی وغیرہ، وہ چمّچ سے نہیں کھانی چاہیے، براہ راست انگلیوں سے ہی کھانی چاہیے، اور جو چیز سیال ہو اور براہ راست منھ سے لگاکر اُس کا پینا بھی مشکل ہو تو وہ چمّچ سے کھائی جاسکتی ہے، جیسے: کھیر، دلیا وغیرہ، اور اگر کسی کو ہاتھ میں کوئی عذر ہو تو وہ مجبوری میں دال چاول یا بریانی بھی چمچ سے کھاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند