• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 31560

    عنوان: کیا کسی کافر کی غیبت کرنا ایسا ہی ہے جیسے کسی مسلمان کی؟

    سوال: کیا کسی کافر کی غیبت کرنا ایسا ہی ہے جیسے کسی مسلمان کی؟

    جواب نمبر: 31560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 857=554-5/1432 ایسا ہی ہے۔ وتحرم غیبتہ (الذمي) کالمسلم وظاہرہ أنہ لا غیبة للحربي إھ فتاوی شامي: ۵/۲۶۳ (کتاب الحظر والإباحة) البتہ اگر اس کے کفر سے اسلام یا مسلمانوں کو ضرر کا اندیشہ ہو تو حکم بدل جائے گا یعنی ایسی صورت میں اس کی غیبت پر حرام ہونے کا حکم لاگو نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند