• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 612931

    عنوان:

    قربانی کا جانور مرجائے یا گم ہوجائے تو كیا حكم؟

    سوال:

    سوال : اگر کوئی شخص قربانی کا جانور خریدے اور پھر کسی وجہ سے وہ جانور مر جائے گم ہو جائےتو پھر اس شخص کے لیے کیا حکم ہے قربانی کا ؟ غریب شخص کے لئے کیا حکم ہے اور امیر کے لئے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 612931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1135-520/B-Mulhaqa=12/1443

     صورت مسئولہ میں غریب پر دوسرا جانور خرید كر قربانی كرنا واجب نہیں ہے‏، امیر پر واجب ہے۔ ...... وعلى هذا يخرج ما إذا اشترى شاة للأضحية وهو موسر، ثم إنها ماتت .... أو ضلت .... أنه يجب عليه أن يضحّي بشاة أخرى ..... وإن كان معسراً ...... ليس عليه شيء آخر الخ (بدائع).


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند