• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 18199

    عنوان:

    میرے والد صاحب صاحب نصاب ہیں ان کے پاس کافی آمدنی ہے لیکن وہ قربانی نہیں کرتے ہیں۔ میں نے قربانی کے لیے ایک اونٹ خریداہے۔اگر میں اس کی قربانی اپنے والد کے نام سے کرتا ہوں تو میرے پاس اپنی قربانی کے لیے زیادہ پیسہ نہیں ہے۔برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ میں یہ قربانی اپنے نام سے کروں یا اپنے والد صاحب کے نام سے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):2039=1612-1/1431

    اونٹ میں سات آدمیوں کی طرف سے قربانی ہوسکتی ہے، اس لیے آپ ایک حصہ کی قربانی اپنے والد کے نام سے ان سے اجازت لینے کے بعد کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند