• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 49377

    عنوان: حاجی لوگ منی میں اپنی قربانی کرتے ہیں ، کیا ان کی طرف سے ان کے وطن میں بھی قربانی کرنی ہوگی؟qurbani

    سوال: حاجی لوگ منی میں اپنی قربانی کرتے ہیں ، کیا ان کی طرف سے ان کے وطن میں بھی قربانی کرنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 49377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1504-1504/M=1/1435-U حاجی اگر قربانی کے دنوں میں مقیم ہیں اور صاحب نصاب ہیں تو ان پر بقرعید والی قربانی بھی واجب ہے، بقرعید کی قربانی حدودِ حرم میں کرنا ضروری نہیں، یہ قربانی حاجی اپنے وطن میں بھی کراسکتے ہیں، اور دوسری جگہ بھی کراسکتے ہیں، اور اگروہ ایام قربانی میں مسافر ہیں تو واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند