• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 605788

    عنوان:

    حرام ذبیحہ کا گوشت پاک ہے یا ناپاک

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسألة ذیل کے بارے میں؛

    (۱)اگر کسی حلال جانور کو غیر شرعی طور پر(جھٹکے سے)ذبح کیا گیا تو اسکا گوشت ناپاک ہوگا یا نہیں؟

    (۲)اور اگر اس گوشت کو برتن میں پکا لیا گیا پھر اسی برتن میں گوشت کے بعد دوسری سبزی بنا لی گئی تو وہ سبزی ناپاک ہو گئی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 605788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1281-867/B=01/1443

     اگر کسی حلال جانور کو غیرشرعی طریقہ پر (جھٹکے سے) ذبح کیا گیا تو وہ جانور پاک نہ ہوگا، نہ ہی حلال ہوگا؛ بلکہ اس کا گوشت حرام اور ناپاک ہوگا۔ ایسا گوشت اگر کسی برتن میں پکایا گیا تو وہ برتن بھی ناپاک ہوجائے گا۔ اور اسے دھوئے بغیر اگر دوسری چیز پکائی جائے گی تو وہ برتن اور اس میں پکائی گئی دوسری سبزی ناپاک ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند