• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 45987

    عنوان: كس كس حالت میں مرغ كا گوشت حرام ہوگا؟

    سوال: (۱) مرغ کے پنجے کا نچلہ حصہ جس میں خون نہیں ہوتاہے وہ کھانا جائز ہے یا نہیں؟ (۲)کس کس حالت میں مرغ کا گوشت حرام ہوگا؟

    جواب نمبر: 45987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1015-980/N=8/1434 (۱) مرغ کے پنجے کا نچلا حصہ اچھی طرح دھوکر پاک وصاف کرکے اور پکاکر کھاسکتے ہیں، جائز ہے، یہ حلال جانور کے ان سات اجزا میں سے نہیں ہے جن کا کھانا ممنوع ہے۔ (۲) مرغ حلال جانوروں میں سے ہے، اس کا گوشت کسی حال میں بھی حرام نہیں، البتہ اگر اسے غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا گیا ہو، یا کسی ہندو نے ذبح کیا ہو یا مسلمان نے جان بوجھ کر بسم اللہ ترک کردی ہو یا وہ از خود طبعی موت یا کسی اور طرح مرگیا ہو یا کوئی ایسی صورت پیش آئی ہو جس سے حلال حرام ہوجاتا ہے تو البتہ ایسی صورتوں میں اس کا گوشت حلال نہ ہوگا، حرام ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند