• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 48929

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ جو قربانی حاجی لوگ حج کے دوران کرتے ہیں اور جو قربانی ہم لوگ گھر میں کرتے ہیں اس میں کیا فرق ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ جو لوگ حج میں قربانی کرتے ہیں کیا ان کو اپنے گھر میں بھی قربانی دینی چاہئے یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جو قربانی حاجی لوگ حج کے دوران کرتے ہیں اور جو قربانی ہم لوگ گھر میں کرتے ہیں اس میں کیا فرق ہے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ جو لوگ حج میں قربانی کرتے ہیں کیا ان کو اپنے گھر میں بھی قربانی دینی چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 48929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1523-1017/L=1/1435-U حاجی لوگ جو قربانی کرتے ہیں وہ دمِ شکر ہوتا ہے اورعید کی قربانی صاحب نصاب پر واجب ہوتی ہے، اگر کوئی حاجی مکہ میں مقیم ہوجائے اور وہ تمتع یا قران کررہا ہے تو اس پر دمِ تمتع اور قران کے علاوہ عید کی قربانی بھی واجب ہوگی بشرطیکہ صاحب نصاب ہو، عید کی قربانی میں اس کو اختیار ہے وہ عید کی قربانی گھر پر بھی کراسکتا ہے اور اگر مکہ میں کرانا چاہے تو وہاں بھی کراسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند