عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 56163
جواب نمبر: 56163
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 53-53/M=1/1436-U جو مسلمان عاقل، بالغ اور مقیم ہو اور قربانی کے دنوں میں اس کی ملکیت میں حاجت اصلیہ سے زائد اور دین سے فارغ اتنا مال ہو جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو خواہ وہ تجارتی ہو یا نہ ہو، اوراس مال پر سال گزر گیا ہو یا نہ گزرا ہو بہرصورت اس شخص پر قربانی واجب ہے۔ (۲) اگر گھر کے تمام افراد صاحب نصاب ہیں توہرایک پر الگ الگ قربانی واجب ہے، ایک جانور کی قربانی تمام اہل خانہ کی طرف سے کافی نہیں،حوالے کے لیے دیکھئے شامی، ہندیہ،بدائع اور دیگر کتب فقہ وفتاوی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند