• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 49261

    عنوان: ایک بکراخریدا جس کے ایک کان میں کٹ (کٹنے کا نشان) ہے ، خریدتے وقت دھیان نہیں دیا ، اب کیا اس کی قربانی کی جاسکتی ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہم نے ایک بکراخریدا جس کے ایک کان میں کٹ (کٹنے کا نشان) ہے ، خریدتے وقت دھیان نہیں دیا ، اب کیا اس کی قربانی کی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 49261

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1505-1505/M=1/1435-U اگر کان میں صرف کٹنے کا نشان ہے کان کا پورا یا اکثر حصہ موجود ہے تو اس کی قربانی درست ہے: ومقطوع أکثر الأذن، لو ذہب بعض الأذن․․․ إن کان کثیرًا یمنع وإن یسیرًا لا یمنع (شامی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند