عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 69847
جواب نمبر: 69847
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1165-1238/SN37=1/1438
(۱) نہیں، یہ حاجتِ اصلیہ میں داخل ہیں۔
(۲) مہنگا موبائل جو آدمی استعمال کے لیے خریدتا ہے اس کا بھی شمار ”نصاب“ میں نہ ہوگا۔
(۳) اگر یہ برتن محض زینت کے لیے ہیں استعمال کے لیے نہیں تو یہ ”نصاب‘ ‘ میں شامل ہوں گے؛ کیوں کہ محض زینت کی چیز حاجتِ اصلیہ میں شامل نہیں ہوتی۔ مستفاد از: وسئلت عن المرأة ہل ہي تصیر غنیّة بالجہاز الذي تزف بہ إلی بیت زوجہا، والذي یظہر مما مرّ أن ما کان من أثاث المنزل وثیاب البدن وأواني الاستعمال مما لابد لأمثالہا فہو من الحاجة الأصلیة ومازاد علی ذلک من الحلي والأواني والأمتعة التی یقصد بہا الزینة إذا بلغ نصاباً (درمختار مع الشامی: ۳/۲۹۶، ط: زکریا) نیز دیکھیں: خیر الفتاویٰ: ۳/ ۴۲۷، ط: زکریا) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند