• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 171966

    عنوان: قیمت صحیح نہ ملنے كی وجہ سے كھالوں كو دفن كرنا؟

    سوال: ممبئی میں بکروں کی قربانی کی کھالوں کی قیمت پہلے 350روپئے تک آتی تھی ، مگر اب قیمت 30روپئے آرہی ہے، کچھ لوگوں کا مشورہ ہے کہ کھالوں کو دفن یا دجلا دیا جائے اور اسی کی قیمت 200روپئے کے حساب سے صدقہ کردیاجائے تاکہ کھال کی بزنس کرنے والوں کو بھی سبق ملے اور صدقہ کے مستحقوں کو مناسب قیمت ملے، کیا یہ طریقہ مناسب ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 171966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1056-938/M=11/1440

    یہ صرف ممبئی کی بات نہیں ہے بلکہ پورے ملک میں عمومی صورت حال تقریباً اسی طرح ہے، اور اس کا ذمہ دار تنہا کھال کی بزنس کرنے والوں کو سمجھنا بھی صحیح نہیں یہ معاملہ اوپر سے جڑا ہوا ہے، اس لئے کھالوں کو دفنانے یا جلا دینے کا طریقہ مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند