• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 164115

    عنوان: حاجیوں کے لیے نصاب والی قربانی کا حکم

    سوال: کیا انڈیا سے حج پر گئے ہوئے شخص پر انڈیا میں قربانی واجب ہے؟

    جواب نمبر: 164115

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1222-1109/N=12/1439

    انڈیا سے حج میں گیا ہوا شخص اگر ایام قربانی میں مقیم ہو اور صاحب نصاب ہو (جیسا کہ عام طور پر حجاج صاحب نصاب ہوتے ہی ہیں) تو اس پر نصاب والی قربانی واجب ہوگی جو وہیں کرادی جائے یا انڈیا میں؛ البتہ اگر انڈیا میں کرائی جائے تو سعودی عرب اورانڈیا دونوں جگہ قربانی کا دن ضروری ہوگا۔ اور اگر وہ مقیم نہ ہو بلکہ مسافر ہو یا اتفاقاً ان دنوں وہ صاحب نصاب نہ ہو تو اس پر نصاب والی قربانی واجب نہ ہوگی۔ اور ایام قربانی میں مقیم وہ شخص ہوگا جو منی روانگی سے پہلے مکہ مکرمہ میں نیت کے ساتھ مسلسل ۱۵/ دن قیام کرچکا ہو۔ اور اگر کوئی شخص منی روانگی سے پہلے مکہ مکرمہ میں نیت کے ساتھ مسلسل ۱۵/ دن قیام نہیں کرسکا تو مکہ مکرمہ کی طرح منی میں بھی مسافر ہوگا اور اس پر نصاب والی قربانی واجب نہ ہوگی؛ کیوں کہ منی، مزدلفہ اور عرفات یہ تینوں شرعاً مکہ مکرمہ کی آبادی کا حصہ نہیں ہیں؛ بلکہ ان سے خارج اور الگ ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند