• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9491

    عنوان:

    کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خون اور پیشاب پاک ہونا معجزہ ہے، مستند حوالہ دیں، تو پھر وہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم) رفع حاجت کے بعد استنجاء کیوں کرتے تھے؟

    سوال:

    کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خون اور پیشاب پاک ہونا معجزہ ہے، مستند حوالہ دیں، تو پھر وہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم) رفع حاجت کے بعد استنجاء کیوں کرتے تھے؟

    جواب نمبر: 9491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1283=1283/ م

     

    جی ہاں! پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا خون اور پیشاب پاک ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات میں سے ہے۔ البتہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم امت کی تعلیم کے واسطے استنجاء فرماتے تھے، قال العلامة ابن عابدین الشامي: صح بعض أئمة الشافعي طہارة بولہ صلی اللہ علیہ وسلم وسائر فضلاتہ وبہ قال أبوحنیفة کما نقلہ في المواھب اللدنیة عن شرح البخاري للعیني ․․․․․․․ وقال ابن حجر تظافرت الأدلة علی ذلک وعدّ الأئمة ذلک من خصائصہ ونقل بعضہم عن شرح المشکاة لملا علي القاري أنہ قال اختار کثیر من أصحابنا وأطال في تحقیقہ في شرحہ علی الشمائل في : باب ما جاء في تعطرہ علیہ الصلاة والسلام (رد المحتار، ج:۱، ص:۵۲۳ م زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند