• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 66626

    عنوان: كیا نفل نماز کے سجدے میں دعا اردو میں مانگی جاسکتی ہے؟

    سوال: (۱) میرا سوال یہ ہے کہ کیا داڑھی کا حساب کتاب نہیں ہوگا قیامت کے دن ؟ (۲) نفل نماز کے سجدے میں دعا اردو میں مانگی جاسکتی ہے؟ اگر نہ چاہتے ہوئے بھی دعا زبان سے ادا ہو گئی تھوڑی آواز کے ساتھ تو کیا نماز دوہرانی پڑے گی ؟

    جواب نمبر: 66626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 793-681/D=11/1437 (۱) ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے اور ایک مشت سے کم رکھنا یا منڈانا حرام اور کبیرہ گناہ ہے، اور حرام اور کبیرہ گناہ سے توبہ نہ کی اور تائب نہ ہوئے تو کل قیامت کے دن ضرور اس کا حساب کتاب ہوگا اور عند اللہ ماخوذ ہوگا۔ یَوْمَ تَشْہَدُ عَلَیْہِمْ اَلْسِنَتُہُمْ وَاَیْدِیْہِمْ وَاَرْجُلُہُمْ بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ(النور)․ (۲) نفل نماز ہو یا کوئی اور نماز اس میں اردو، فارسی وغیرہ زبان میں دعا مانگنا جائز نہیں، اگر کوئی دعائیہ جملہ بلا ارادہ زبان سے نگل گیا تو یہ مکروہ تحریمی ہے جس کی بنا پر نماز واجب الاعادہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند