• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58411

    عنوان: میں نے آج ایک خوب دیکھا اور اسکا وقت صبح 4:50 کے ھم تین لوگ تھے ان میں سے ایک کو میں جنتا جون وہ میرا دوست ہے اور ایک کو نہیں پہچانتا اور ایک خود مین ھوں.

    سوال: میں نے آج ایک خوب دیکھا اور اسکا وقت صبح 4:50 کے ھم تین لوگ تھے ان میں سے ایک کو میں جنتا جون وہ میرا دوست ہے اور ایک کو نہیں پہچانتا اور ایک خود مین ھوں. پھر ہم سے یعنی شاید میراوہ دوست جسکو میں میں پہچانتا ھوں وہ کسی کو بھگاتے ھوے قتل کر ڈالتا ہے ایک یا دو لوگوں کو شاید.اور ہتھیار شاید دیوار تعمیر کے لئے جو استعمال ھوتی ھے وہ اور اسکے بعد ہم گھبرا جاتے ہیں اور ایک دوسرے کو قتل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں پکڑے جانے کے ڈر سے اور میرا دوست میرے ہاتھ میں وہ ہتھیار دیتا ہے لیکن میں وہ ہتھیار چھوڑ دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ مجھسے یہ نہیں ھوگا پھر میرا وہ دوست جسے قتل ہو وہ ہتھیار کو لیتا ہے اور اس تیسرے دوست کو دو یا تین مرتبہ گردن پر مارتا ہے لیکن اس ہتھیار سے وہ دوست نہیں مرتا اور اتنے میں پولیس تلاش کیلئے نکلتی ہے اور ہم وہاں سے بھاگ نکلتے ہیں آخر میں مین میرے دوست کو ہتھیار سے نشان مٹانے کو کہتا ہوں اور گھر واپس پہنچاتے ہیں اس واقعہ دوران بہت بارش ھوتی رہتی ہے اس خواب کو دیکھ کر مجھے بہت ڈر لگتا ہے کہ کہیں کچھ مجھسے کوئی غلطی نہ ہو جائے .

    جواب نمبر: 58411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 452-455/H=6/1436-U ماشاء اللہ اچھا خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ اگرچہ فی الحال آپ کے اندر اخلاق رذیلہ مثل تکبر، حب مال حب جاہ حسد وغیرہ امور موجود ہیں مگر ان شاء اللہ عنقریب ان اخلاقِ رذیلہ سے چھٹکارہ کی توفیق مرحمت ہوگی اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم سے سچی محبت وعقیدت اور اتباعِ سنت کے جذباتِ صالحہ ان شاء اللہ بیدا رہوں گے، یہ تو تعبیر ہے اور منافع باطنی کے حصول کے لیے آپ جماعتِ تبلیغ میں اصول کے مطابق اخلاص کے ساتھ وقت لگائیں اور بنگلور شہر میں مولانا مفتی شفیق احمد صاحب مدظلہ ہیں ان کا فون نمبر 9686351622, 9448614991 یہ ہے ان سے فون پر رابطہ رکھیں اور موقعہ ملنے پر پہلی فرصت میں ان سے وقت لے کر ملاقات کی سعی کریں، فضائل اعمال، فضائل صدقات، حیاة المسلمین، بہشتی زیور کا بکثرت مطالعہ نیز سننے سنانے کا اہتمام کرتے رہیں، اللہ پاک شرور وفتن سے محفوظ فرماکر سعادتِ دارین سے نوازے، مکارہ سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند