• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161146

    عنوان: کیا اپنے مسلک پر رہ کر آپسی اختلاف ختم نہیں ہوسکتے؟

    سوال: جناب مفتی صاحب میں آپ سے یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اپنے مسلک پر ہو کر آپسی اختلاف کو ختم نہیں کیا جاسکتا جیسے میں دیوبندی ہوکر کسی بریلوی کے پیچھے نماز ادا کرو اور کوئی بریلوی دیوبندی کے پیچھے نماز ادا کر لے یا اور بھی مختلف چیزیں ہیں جن پر اختلاف کو مٹایا جا سکتا ہے قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب ملاحظہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 161146

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:911-786/N=8/1439

    اہل حق یعنی: اہل السنة والجماعة کا گمراہ فرقوں سے جو اختلاف ہے، وہ خاندانی یا برادری وغیرہ والا نہیں ہے، وہ صرف ان کے غلط عقائد ونظریات کی وجہ سے ہے، پس وہ جب تک اپنے غلط عقائد ونظریات پر باقی رہتے ہیں، ان سے اتفاق کیسے کیا جاسکتا ہے؟ اختلاف ختم کرنے والا کا واحد راستہ یہی ہے کہ وہ قرآن وسنت کی روشنی میں اپنے غلط عقائد ونظریات ترک کریں اور اہل السنة والجماعة کے عقائد ونظریات پر آئیں جو قرآن وسنت سے بہ طریق صحیح ثابت ہیں اور صحابہوتابعین وغیرہم کے دور سے چلے آرہے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند