• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 66501

    عنوان: خواب میں موبائل میں کسی کے فوٹو سے کیا اشارہ تھا؟

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ ایک شخص آیا ،مجھے ایک جگہ لے گیااو ر اس نے درووازہ کھولا جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورہے تھے، اس شخص نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کو چھو کر بیدار کیا اور میرے بارے میں کہا کہ دیکھیں وہ آگئی ہے، میں آپ کی خوبصورتی کو دیکھ رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا اور آپ مسلسل اپنی آنکھیں کھول رہے تھے اور بند کررہے تھے ، پھر میرے ذہن میں ایک آئیڈیا آ یا کہ میرے موبائل میں کوئی زیادہ خوبصورت تھا، (نعوذ بااللہ )،پھر میں نے استغفر اللہ پڑھا اور کہا کہ کوئی بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسے زیادہ خوبصورت نہیں ہوسکتا۔پھر دوبارہ میں نے قریب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خوبصورت چہرے کو دیکھا اور آپ مسلسل اپنی آنکھیں کھول رہے تھے اور بند کررہے تھے۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔خواب میں موبائل میں کسی کے فوٹو سے کیا اشارہ تھا؟ کیا وہ شخص اچھا نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 66501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 931-936/H=10/1437

    حضرت نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی زیارت تو خواب میں مبارک ہے البتہ تعبیر یہ ہے کہ آپ کے اندر اتباع سنت میں کمی ہے اور موبائیل کے استعمال میں غلو اور زیادتی ہے ان امور میں اصلاح کی طرف توجہ کی ضرورت ہے (الف) فضائل اعمال (ب) فضائل صدقات (ج) بہشتی زیور (د) جزاء الاعمال کو بکثرت مطالعہ میں رکھا کریں اللہ پاک سعادت دارین سے نوازے، مکارہ سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند